تاثیر6 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سہرسہ، 6 نومبر:سہرسہ ضلع کے سون ورشا راج نگر پنچایت میں صفائی کے نام پر سرکاری رقم کے استعمال اور صفائی ایجنسی کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ الزام ہے کہ نگر پنچایت کے مختلف محلوں سے جمع ہونے والا کوڑا کرکٹ صاف کرنے کے بجائے تلا بے ندی میں پھینکا جا رہا ہے، جس سے ندی کچرا گھر میں تبدیل ہوتی جا رہی ہے۔حیرت کی بات یہ ہے کہ پہلے شہر کا کوڑا ندی میں ڈال کر اسے آلودہ کیا جاتا ہے اور اب چھٹھ تہوار سے قبل اسی ندی اور گھاٹوں کی صفائی کے لیے دوبارہ لاکھوں روپے خرچ کرنے کی تیاری ہے۔ اس طرح ایک ہی کام پر دوہرا خرچ ہونے کی صورت حال پیدا ہو رہی ہے۔

