تاثیر6 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
اورنگ آباد ، 6 نومبر : بامبے ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بنچ نے فیصلہ دیا ہے کہ محض فوجداری مقدمہ درج ہونے کی بنیاد پر کسی نوجوان کو ملازمت کے موقع سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔ عدالت نے کہا کہ اہلیت کی بنیاد پر منتخب امیدوار کو اپنی اصلاح کرکے زندگی میں آگے بڑھنے کا موقع ملنا چاہیے۔ جسٹس نتن بی سوریہ ونشی اور جسٹس اباصاحب ڈی شندے کی بنچ نے 5 نومبر 2026 کو مہاوترن کے ‘ودیوت سہائیک’ عہدے کے لیے منتخب امیدوار کی نامزدگی منسوخ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا اور تقرری پر دوبارہ غور کرنے کی ہدایت دی۔ درخواست گزار شیخ شعیب احمد رفیع الدین شیخ نے ایڈوکیٹ سید توصیف یاسین کے ذریعے عرضداشت داخل کی تھی۔
درخواست گزار نے مہاوترن کے 2019 کے اشتہار کے تحت معاشی طور پر کمزور طبقے کے زمرے سے درخواست دی تھی۔ میرٹ لسٹ میں انتخاب، طبی معائنہ اور دستاویزات کی تصدیق مکمل ہونے کے بعد 19 مئی 2023 کو تقرری کی سفارش ہوئی۔

