لامڈنگ-بدرپور پہاڑی ریلوے سیکشن پر مال گاڑی پٹری سے اتری، ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر

تاثیر28 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

گوہاٹی، 28 نومبر: آسام میں شمال مشرقی سرحدی ریلوے کے لامڈنگ ڈویژن کے تحت آنے والے لامڈنگ-بدرپور سنگل لائن پہاڑی ریلوے سیکشن پر جمعہ کی رات مال گاڑی کے پٹری سے اتر جانے کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوگئی۔ شمال مشرقی سرحدی ریلوے (این ایف ریلوے) کے چیف پبلک ریلیشنز آفیسر (سی پی آر او) کپنجل کشور شرما نے ہفتہ کو بتایا کہ یہ حادثہ بندرخال اور دام چھڑا اسٹیشنوں کے درمیان پیش آیا، جہاں ایک مال گاڑی کے ایک لوڈڈ ویگن کے پہیے پٹری سے اتر گئے۔انہوں نے بتایا کہ ریلوے لائن کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے، لیکن دشوار گزار پہاڑی جغرافیائی حالات کے باعث اس کام میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ حادثے کے پیش نظر پہاڑی ریلوے سیکشن سے گزرنے والی کئی ٹرینیں منسوخ کردی گئی ہیں، جبکہ بعض ٹرینوں کا سفر راستے میں ہی ختم کردیا گیا ہے۔