وزیر اعلیٰ نے آفات مدد کی رقم آن لائن منتقل کا افتتاح کیا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-Oct-2019

پٹنہ:ایک انے مارگ واقع سنکلپ میں وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے ستمبر کے تیسرے ہفتہ میں گنگاندی کے پانی کی سطح میں اضافہ اور چوتھے ہفتے میں بارش کے سبب ریاست کے 15 اضلاع اور پٹنہ ، بھوجپور ،بھاگلپور ،نوادہ ،نالندہ ، کھگڑیا ،سمستی پور، لکھی سرائے ، بیگو سرائے ، مونگیر ، بکسر ، کٹیہار ،جہان آباد ،ارول اور پورنیہ ضلع کے سیلاب متاثرہ کنبوں کو مدد کی رقم کے لیے نقد 3000روپے اور غلہ کے لیے 3000 روپے یعنی کل 6000 روپے کا پی ایف ایم ایس نظام کے ذریعہ راست طور پر ان کے بنک اکائونٹ میں (ڈی بی ٹی ) منتقل کر نے کا افتتاح مائونس کلک کر کے کیا۔پہلے مرحلہ میں 15سیلاب زدہ اضلاع کے کل 2لاکھ 27ہزار 649 مصدقہ کنبوں کے درمیان ٹوٹل 139کروڑ 58لاکھ94ہزار مدد کی رقم پی ایف ایم ایسی نظام کے ذریعہ آئی سی آئی سی آئی بنک کے ذریعہ سیدھے ان کے کھاتے میں منتقل کی گئی ۔ یہ رقم 48 گھنٹے کے اندر انہیں موصول ہو جائے گی ۔ اب تک سیلاب متارہ 15اضلاع کے 95 بلاکوں کے تحت 616پنچایتوں میں تقریبا 7.22لاکھ کنبے سیلاب سے متاثرہ ہوئے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تمام متاثرہ کنبوں کو دیوالی سے قبل ادائیگی کر دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ایسے کنبے بھی ہیں جن کا کھاتہ نہیں کھلا ہے ان کا بھی کھاتہ کھلوائیں اور ادائیگی یقینی کروائیں ۔اس موقع پر چیف سیکریٹری جناب دیپک کمار ، آفات مینجمنٹ کے پرنسپل سیکریٹری جناب پرتئے امرت ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری جناب چنچل کمار ، آفات مینجمنٹ محکمہ کے او ایس ڈی جناب سنجے اگر وال، وزیر اعلیٰ کے سیکریٹری جناب انوپم کمار ، وزیر اعلیٰ کے او ایس ڈی جناب گوپال سنگھ سمیت آفات مینجمنٹ محکمہ کے افسران اور آئی سی آئی سی آئی بنک کے نمائندے موجودتھے ۔