ون ڈے کرکٹ کی چمک ختم ہونے کی باتیں فضول ہیں: روہت شرما

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 18th Aug

ممبئی، 18 اگست: ہندوستانی کپتان روہت شرما نے اس بات کو مسترد کردیا کہ ایک روزہ کرکٹ اپنی چمک کھو رہی ہے، اور کہا کہ کھیل کے تمام فارمیٹس ان کے لیے اہم ہیں۔دنیا بھر میں مسلسل بڑھتی ہوئی T20 لیگز کے ساتھ کرکٹ کا شیڈول مشکل ہوتا جا رہا ہے اور سرفہرست کھلاڑی (بین اسٹوکس اور ٹرینٹ بولٹ) کچھ سخت فیصلے لینے پر مجبور ہیں جنہوں نے حال ہی میں 50 اوور کے مستقبل کے تئیں مایوسی کا اظہار کیا ہے ۔روہت نے بدھ کو یہاں ایک تقریب کے موقع پر کہاکہ میرا نام ون ڈے کرکٹ سے ماخوذ ہے، سب بیکار چیزیں ہیں۔ لوگ پہلے ٹیسٹ کرکٹ کے خطرے میں ہونے کی بات کر رہے تھے۔ روہت نے کہا کہ میرے لیے کرکٹ اہم ہے، چاہے کوئی بھی فارمیٹ ہو، میں یہ کبھی نہیں کہوں گا کہ ون ڈے ختم ہو رہا ہے یا ٹی 20 ختم ہو رہا ہے یا ٹیسٹ کرکٹ ختم ہونے کے قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاش کوئی اور فارمیٹ ہوتا کیونکہ یہ کھیل کھیلنا میرے لیے سب سے اہم ہے۔ ہر ایک کا انتخاب ہوتا ہے کہ وہ کس فارمیٹ میں کھیلنا چاہتا ہے اور کس میں نہیں، لیکن میرے لیے تینوں فارمیٹ اہم ہیں۔ روہت کا اگلا ٹورنامنٹ دبئی میں ایشیا کپ ہوگا جو اس ماہ کے آخر میں شروع ہوگا۔ بھارت اپنی مہم کا آغاز روایتی حریف پاکستان کے خلاف کرے گا۔آخری بار دونوں ٹیمیں گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ایک دوسرے سے مدمقابل ہوئی تھیں، ہندوستان کو 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے گزشتہ سال دبئی میں پاکستان کیخلاف کھیلا جس کا نتیجہ یقینی طور پر ہمارے حق میں نہیں آیا۔لیکن ٹیم اب مختلف انداز میں کھیل رہی ہے اور ٹیم نے مختلف طریقے سے تیاری کی ہے اس لیے اس کے بعد سے بہت سی چیزیں بدل چکی ہیں۔ دفاعی چمپئن ہندوستان کی نظریں اس براعظمی ٹورنامنٹ کو ریکارڈ آٹھویں بار جیتنے کے لیے ہوں گی۔