TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –9 MAY
نئی دہلی، 09 مئی: الیکشن کمیشن نے کرناٹک میں بدھ کو ہونے والی پولنگ سے متعلق تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ کرناٹک قانون ساز اسمبلی کی مدت 25 مئی کو ختم ہونے والی ہے۔ ریاست کی 224 اسمبلی سیٹوں کے لئےبدھ کو صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ووٹنگ ہوگی۔ ریاست بھر میں 58545 پولنگ اسٹیشنوں پر 5.21 کروڑ سے زیادہ ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ یہ رائے دہندگان 2615 امیدواروں کی انتخابی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ ووٹوں کی گنتی 13 مئی کو ہوگی۔
کمیشن کے مطابق 224 اسمبلی حلقوں میں 58282 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ فی پولنگ اسٹیشن پر اوسطاً 883 ووٹرز ہیں۔ 50 فیصد پولنگ ا سٹیشنوں پر ویب کاسٹنگ کی سہولت موجود ہے۔ ووٹر کے بہتر تجربے کے لیے 1320 پولنگ بوتھ خواتین افسران کی نگرانی میں ہوں گے۔ بزرگ شہریوں اور معذور ووٹروں کی سہولت کے لیے پولنگ اسٹیشن پر تمام انتظامات کیے گئے ہیں۔ پہلی بار کرناٹک میں 12.15 لاکھ80 سال سے زیادہ اور 5.55 لاکھ بینچ مارک معذورووٹرس کے لئے گھریلو ووٹنگ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ ووٹر لسٹ کے مطابق 5.55 لاکھ مختلف معذور ووٹرز بھی ہیں۔
اس بار کرناٹک انتخابات میں پہلی بار ووٹ دینے والے 9.17 لاکھ سے زیادہ ووٹر ہیں۔ اس کے علاوہ پیشگی درخواست کی سہولت کے تحت، 17 سال سے زیادہ عمر کے نوجوانوں سے 1.25 لاکھ سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے تقریباً 41000 درخواستیں ایسے نوجوانوں سے موصول ہوئی تھیں جو یکم اپریل 2023 تک 18 سال کے ہو چکے ہیں۔ کرناٹک میں 100 فیصد اہل (18) خاص طور پر کمزور قبائلی گروپوں کی نامزدگی ہوئی ہے ۔ انتخابی عمل میں تیسری جنس کی شرکت پر خصوصی زور دیا جا رہا ہے۔