تاثیر،۲۸ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
حب الوطنی کے جذبے سے سرشار سدھارتھ آنند کی فلم ‘فائٹر’ بڑے پردے پر دھوم مچا رہی ہے۔ فلم نے اپنے آغاز میں ہی باکس آفس پر 24.60 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ فلم نے دوسرے دن 41.60 کروڑ روپے اور تیسرے دن 27.60 کروڑ روپے کی کمائی کی۔ تین دنوں میں فلم کا کل کلیکشن 93.40 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔
فلم ‘فائٹر’ کو شائقین اور ناقدین کی جانب سے بے پناہ پیار مل رہا ہے۔ اس نے ہفتہ کو اپنے تیسرے دن باکس آفس پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ تیسرے دن فلم نے 27.60 کروڑ روپے کا بزنس کر لیا۔ تیسرے دن کا کلیکشن جمعرات سے زیادہ ہے۔ توقع ہے کہ فلم ہفتے کے آخر میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ سدھارتھ آنند کے ذریعہ ہدایت کردہ اور مارفلکس پکچرز کے تعاون سے وایا کوم 18اسٹوڈیوکی پیش کش فلم’فائٹر’ سنیما ٹیلنٹ کا ایک مظہر ہے۔ فلم ایک بے مثال سنیمائی تجربے کا وعدہ کرتے ہوئے ، دل کو چھو لینے والے ایکشن اور حب الوطنی کے جذبے کو جوڑتی ہے۔ فلم ‘فائٹر’ اب سینما گھروں میں ریلیز ہو چکی ہے اور مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

