تاثیر،۲۸ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
منیشا رانی ہمیشہ خبروں میں رہتی ہیں اور وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹیو رہتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی زبردست فین فالوونگ دیکھی جا سکتی ہے۔ سوشل میڈیا کے ذریعے وہ اپنے مداحوں کو اپنے پیشہ ورانہ کام کے ساتھ ساتھ اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بھی اپ ڈیٹ کرتی رہتی ہیں۔ اس دوران منیشا رانی اسپتال کی ایک فوٹو وائرل ہوئی رہی ہے جس سے پتہ چلا کہ ان کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اس واقعے کے بعد مداحوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اسپتال میں داخل منیشا کی تصویر وائرل ہوئی ہے۔ اس تصویر کو ان کے ایک فین پیج نے شیئر کیا ہے۔ اس تصویر میں منیشا اسپتال کے بستر پر لیٹی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ یہ معلوم نہیں ہے کہ اس کی پریشانی کا اصل سبب کیا تھا۔ منیشا کی اس تصویر کو دیکھ کر مداحوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔
منیشا رانی نے بگ باس کے مقبول شو’اوٹی ٹی ۔2‘ کے ذریعہ مداحوں کو خوب محظوظ کیا۔ وہ ’بگ باس اوٹی ٹی ۔2‘ میں ٹاپ 3 میں پہنچی تھیں۔اس کے بعد وہ ابھیشیک ملہان کے ساتھ ایک میوزک ویڈیو میں نظر آئیں۔ منیشا نے بگ باس او ٹی ٹی کے فاتح ایلوش یادو کے ساتھ ایک میوزک ویڈیو بھی بنایا، جو کہ ہٹ ہوا تھا۔ حال ہی میں منیشا کو ڈانس ریئلٹی شو ‘جھلک دکھلا جا’ میں بھی دیکھا گیا تھا۔ منیشا اب گلیمر کی دنیا میں مشہور ہو چکی ہیں۔

