تاثیر،۲مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 2 مارچ: بہارمیں این ڈی اے کی حکومت بننے کے بعد 2 مارچ کو وزیر اعظم نریندر مودی نے پہلی بار بہار کا دورہ کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اورنگ آباد میں 21,000 کروڑ روپے کی اسکیموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بھی اجتماع سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب کے دوران نتیش کمار نے لوک سبھا انتخابات میں 400 سیٹیں جیتنے کی بات کی۔ ساتھ ہی جلسہ گاہ میں موجود لوگوں سے مل جل کر رہنے کی اپیل کی۔
وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ وزیراعظم کی آمد پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری امید ہے کہ وزیر اعظم بہار کا دورہ کرتے رہیں گے۔ انہوں نے پی ایم کی طرف دیکھتے ہوئے کہا کہ وہ چار سو سیٹیں جیتیں گے۔ باقی تمام لوگ یہاں کچھ نہیں کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کی ا?واز میں بہت جوش تھا۔ 400 سیٹوں پر جیت کی خبر سن کر وزیر اعظم بھی مسکرانے لگے۔ نتیش کمار نے ریلی میں ا?ئے لوگوں سے مل جل کر رہنے کی اپیل کی۔
اس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی گیا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔ یہاں بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اور گورنر وشواناتھ آرلیکر نے گیا ہوائی اڈے پر پی ایم مودی کا استقبال کیا۔ اس کے بعد نریندر مودی فوج کے ہیلی کاپٹر میں اورنگ آباد میں منعقدہ ریلی کے لیے روانہ ہوگئے۔ ریلی میں وزیر اعظم کو سننے کے لییگیا، روہتاس، اورنگ آباد، ارول اور پلامو ضلع سے ہزاروں لوگ ا?ئے تھے۔ جلسہ گاہ میں کالے کپڑوں میں داخلہ ممنوع تھا جس کی وجہ سے لوگوں کو واپس جانا پڑا۔
اورنگ آباد میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ اسٹیج پر وزیر اعلی نتیش کمار بھی موجود تھے۔ تقریباً ڈیڑھ سال کے بعد دونوں لیڈروں نے ایک ساتھ اسٹیج شیئر کیا۔ اس سے پہلے 12 جولائی 2022 کو بہار اسمبلی کی صد سالہ تقریبات میں دونوں لیڈروں کو ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ واضح ہو کہ 9 اگست 2022 کو نتیش کمار نے این ڈی اے چھوڑ کر بہار میں عظیم اتحاد کی حکومت بنائی تھی۔ اس کے بعد دوبارہ 28 جنوری 2024 کو این ڈی اے کی مدد سے حکومت بنائی گئی۔

