لوک سبھا انتخابات: 18 مئی تک 42.02 لاکھ روپے کا سامان ضبط: چیف الیکٹورل آفیسر

تاثیر،۱۹       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

لکھنؤ ، 19 مئی: اتر پردیش کے چیف الیکٹورل آفیسر نودیپ رِنوا نے اتوار کو کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے دوران 18 مئی تک 42.02 لاکھ روپے کا مواد ضبط کیا گیا ہے۔ ان میں 3443.52 لاکھ روپے کی نقدی، 5401.04 لاکھ روپے کی شراب ، 23504.58 لاکھ روپے کی منشیات ، 2294.24 لاکھ روپے کی قیمتی دھاتیں ، 5390.64 لاکھ روپے کے مفت تحائف اور 2809 لاکھ روپے کی دیگر اشیاء شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ 18 مئی کو کل 403.11 لاکھ روپے کی شراب ، منشیات اور نقدی وغیرہ ضبط کی گئی۔ بڑی ضبطی میں بریلی ضلع کے میر گنج اسمبلی حلقہ میں 13.20 لاکھ روپے کی 132 گرام منشیات ضبط کی گئی۔چیف الیکٹورل آفیسر نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر اتر پردیش میں لاگو ماڈل ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ اس کے تحت فلائنگ اسکواڈ ، ٹیم ، ایکسائز ، پولیس سمیت کئی ایجنسیاں لالچ دے کر ووٹ مانگنے والوں پر سرگرم نظر رکھے ہوئے ہیں۔