تاثیر ۱۶ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
کہا ، بالو اور شراب مافیائوں سے لوٹے ہوئے پیسے، جو زمین لکھوائے اور مال بنائے،انہی پیسوں سے اپنے ورکروں کو تو روک لیجئے
پٹنہ:16 اگست:- جن سوراج پدیاترا کے مینٹر پرشانت کشور نے ایک میڈیا کانفرنس میں پیسے دے کے لوگوں کو جوڑنے کے سوال پر کہا کہ جن سوراج اقتدار میں تو ہے نہیں، بالو اور شراب مافیائوں کو گزشتہ 30 برسوں میں جنہوں نے لوٹا ہے اور ان میں پھل پھول رہے ہیں ۔آر جے ڈی اور تیجسوی یادو پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے مافیائوں کو لیا ہے اور بے بنیاد باتیں کررہے ہیں۔ پی کے نے مزید کہا کہ اگر مان لیجئے کہ ہم پیسے دے بھی رہے ہیں ،تو آپ زیادہ پیسے دے دیجیے۔آپ کے پاس پیسے کی کمی تو ہے نہیں، 30 برسوں سے بہار کو آپ لوگوں نے لوٹا ہے۔
پرشانت کشور نے لالو خاندان پر حملہ کرتےہوئےکہا کہ آپنے ملازمت کے لئے لوگوں سے زمینیں لکھوائی ہیں، آپنے اپنے لئیے مال بنایا ہے، کم سے کم ان پیسوں کا استعمال اپنے ہی ورکروں کو روکنے کے لئے کر لیجئے ۔
ایک میڈیا پرسن نے آر جے ڈی ایم ایل اے کی جانب سے پرشانت کشور کے ٹائٹل “پانڈے ” پر کئے گئے سوال پر ان سے پوچھا ،تو پرشانت کشور نے صاف طور پر کہہ دیا کہ آر جے ڈی کے ایم ایل اے اور وزیر کے بے تکے بیان پر اب ہم تبصرہ کرنے لگے ،یہ ہمارا اسٹینڈر نہیں ہے۔
پرشانت کشور نے یہ بھی کہا کہ بہار میں جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، جب بھی ان کی گاڑی پھنسی ہے تو وہ پرشانت کشور سے مشورے لینے آتے ہیں۔ 2015 میں لالو جی اپنے ہی ایم ایل اے کو کہتے تھے کہ یہی ہم لوگوں کو عقل دیتے ہیں۔ بتاتے ہیں کہ میڈیا میں کیا کچھ بولنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذات کے نام پر سیاست کرنے والے لوگوں نے بہار کو برباد کردیا ہے۔کسی کو ذات سے باہر نکلنے نہیں دیتے ہیں اور ذات کے نام پر استحصال کرتے ہیں۔