کثیر تعداد میں خواتین نے قاری صہیب کی قیادت میں راجد کی رکنیت اختیار کی

تاثیر  29  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

مظفرپور:29/ دسمبر (اسلم رحمانی) راشٹریہ جنتا دل کی طرف سے راجد کے قدآور لیڈر بہار قانون ساز کونسل کے رکن قاری صہیب کی قیادت میں سوموار کو مظفرپور کے شہری حلقہ میں رکنیت مہم کے تحت بڑی تعداد میں ہر طبقے کے لوگوں نے راجد رکنیت اختیار کی۔ اس موقع پر ذرائع ابلاغ سے خطاب کرتے ہوئے قاری صہیب نے کہا کہ بہار کے سابق نائب وزیر اعلٰی و حزب اختلاف کے لیڈر تیجسوی یادو نے حقوق نسواں کے پیش نظر اور جدید اور خوشحال بہار کی تعمیر کےلئے تاریخی اعلان کیا ہے کہ 2025 میں آرجے ڈی کی حکومت بنتی ہے تو خواتین کو مضبوط ، صحت مند خوش اور خود انحصار بنانے کے لیے نافذ ھو گامائی – بہين مان يوجنا خواتین کے اکاؤنٹ میں براہ راست نقد منتقل 2500  ہر ماہ ،مهنگائی سے راحت کا عزم، قاری صہیب نے کہا کہ یہ منصوبہ صرف وعدہ نہیں، بہار کی خواتین کے وقار اور خوشحالی پر ہمارا اٹل یقین ہے۔ حکومت بننے کے ایک ماہ کے اندر اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ کیوں کہ بہار متوقع وزیر اعلٰی تیجسوی یادو کا نظریہ ہے کہ خواتین کا آشرواد جہاں ہے، وہاں خوشیاں اور خوشحالی رہتی ہے۔ اسی منتر پر عمل کرتے ہوئے تیجسوی یادو بہار کی ہر خاتون کو با اختیار بنانا چاہتے ہیں۔ جب خواتین کو توانائی ملتی ہے تو خاندان اور معاشرے خود مضبوط ہوتے ہیں۔ تیجسوی یادو کا مقصد ہر ماں اور بہن کو مالی مدد کر کے ان کا اور ان کے کنبہ کی زندگی کو بہتر بنانا۔ جب ہر گھر کی خاتون خوشحال ہو گی، تب ہی بہار خوشحال اور ترقی کرے گا۔ اسی لیے تیجسوی یادو نے عزم کیا ہے کہ ہر وعده پورا کیاہے ہر عزم کو شرمندہ تعبیر کیا ہے اب باری ہے بہار کی ماؤں بہنوں کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کی۔اس موقع پر راجد کے سینئر لیڈر ڈاکٹر و پروفیسر شبیر عباس، راجد کے ترجمان تابش قمر یوتھ راجد کے ریاستی جنرل سیکریٹری رتن چودھری بھی موجود تھے۔