تاثیر 28 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
مغربی بنگال میں ووٹر شناختی کارڈ (ای پی آئی سی) میں بے ضابطگیوں کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) کے دفتر کو مطلع کیا گیا ہے کہ کچھ ووٹروں کو وہی ای پی آئی سی نمبر الاٹ کیا گیا ہے جو دوسری ریاستوں کے ووٹرز کو دیا گیا ہے۔
یہ اطلاع مغربی بنگال کے مہاجر مزدوروں کی ایک تنظیم نے دی ہے۔ اس یونین نے اس معاملے کی شکایت کرتے ہوئے سی ای او آفس کو ایک خط بھیجا ہے۔