تاثیر 31 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
جموں، 31 دسمبر: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری نے کہا کہ کشمیری پنڈت جموں و کشمیر کے ثقافتی اور سماجی دھارے کا اٹوٹ حصہ ہیں اور حکومت ان کی باعزت بازآبادکاری کے لیے پرعزم ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ نے یہ بات آج نگروٹہ کے جگتی ٹاؤن شپ کے دورے کے دوران ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر ان کے ساتھ ریلیف کمشنر ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں، ڈائریکٹر جنرل فلوریکلچر، ڈائریکٹر فوڈ سپلائز جموں اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔سریندر چودھری نے اس موقع پر کہا کہ حکومت کشمیری پنڈتوں کے مسائل حل کرنے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے جامع اقدامات اور بہبودی اسکیموں کے ذریعے پْرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جگتی ٹاؤن شپ کے رہائشیوں اور کشمیری مہاجرین کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے کوششیں تیز کی جا رہی ہیں، اور ان کی بازآبادکاری کے لیے ہمارا عزم غیر متزلزل ہے۔