وزیر اعظم نے بستر اولمپکس کی تعریف کی

تاثیر  29  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

جگدل پور، 29 دسمبر: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو ‘من کی بات’ میں بستر اولمپک کھیلوں کے مقابلے کی تعریف کی اور ملک کی دیگر ریاستوں میں بھی اسی طرز پر کھیلوں کے مقابلے شروع کرنے کی اپیل کی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ جہاں نکسلی تشدد تھا وہاں اب ایک نیا انقلاب جنم لے رہا ہے۔ انہوں نے بستر اولمپکس میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی جدوجہد کی کہانی بھی سنائی۔ انہوں نے بتایا کہ بستر اولمپکس کا آغاز چھتیس گڑھ کے نکسل متاثرہ بستر ڈویژن میں ہوا تھا، اس کی خاص بات یہ تھی کہ شہروں اور دیہاتوں کے کھلاڑیوں کے ساتھ ہتھیار ڈالنے والے نکسلیوں نے بھی حصہ لیا۔ وزیر اعظم نے سکما ضلع کی پائل کواسی کا ذکر کیا۔