اے ٹی ایم میں دھماکے سے ہوٹل میں زبردست آگ لگی

تاثیر  10  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کٹنی، 10 جنوری :مدھیہ پردیش کے کٹنی شہر کے رنگناتھ تھانہ علاقے کے برگواں کی مین سڑک پر واقع ایک نئے تعمیر شدہ ہوٹل میں جمعرات-جمعہ کی درمیانی رات کو زبردست آگ لگ گئی۔ ہوٹل کے نیچے واقع اے ٹی ایم میں دھماکہ ہو گیا جس سے آگ تیزی سے پورے ہوٹل میں پھیل گئی۔ میونسپل کارپوریشن کے فائر بریگیڈ اور پولیس نے چار گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔ اس واقعے میں زیر تعمیر ہوٹل کے ساتھ ساتھ قریبی اولیو ریسٹورنٹ کا آدھا حصہ بھی جل کر راکھ ہوگیا۔ فی الحال آگ سے ہونے والے نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔