تاثیر 23 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
بھاگلپور23جنوری:بہار کے بھاگلپور میں ساس کے شرادھ میں شرکت کے لیے آئے داماد کا گلا دبا کر قتل کر دیا گیا ہے۔ گھر سے تقریباً ایک کلومیٹر دور ایک کھیت سے لاش ملی ، جس کے بعد گاو?ں والوں نے اہل خانہ کو واقعے کی اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی متوفی کے لواحقین اور اہلیہ موقع پر پہنچے تو دیکھا کہ اس کی موت ہو چکی تھی۔معاملہ کہلگاوں کے انتی چک تھانہ علاقہ کے دیال پور گاوں کا ہے۔ جہاں پولیس نے مکئی کے کھیت سے ادھیڑ عمر شخص کی لاش برآمد کی۔ لاش کی گردن پر زخم کا نشان ہے۔ جسے دیکھ کر گھر والوں نے گلا دبا کر قتل کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ مرنے والے کی شناخت 38 سالہ چھوٹے لال راجپوت کے طور پر ہوئی ہے جو اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری گاوں کا رہنے والاہے۔