تاثیر 01 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
مولانا خالد سیف اللہ رحمانی اور دیگر علماء کرام کے ہاتھوں درجنوں حفاظ کرام کی دستار بندی
حیدرآباد،سدرہ ایجوکیشن اکیڈمی، گولڈن اسپرنگ کالونی، بدویل، راجندر نگر کے بانی وڈائریکٹر مفتی عمیر انور المظاہری نے”تحفظ دینی مدارس اور مسلمانوں کی ذمہ داریاں” کے عنوان سے یک روزہ عظیم الشان جلسہ کا انعقاد کیا، جس میں اکیڈمی کے تعلیمی مشن کے تحت فارغ 20 حفاظ کرام کی دستار بندی بھی کی گئی، جلسہ سے مقامی و بیرونی علماء کرام اور مفتیان عظام نے خطاب کیا، اس موقع سے مولانا خالد سیف اللہ رحمانی،صدر آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ نے خطاب کرتے ہوئے” سدرہ ایجوکیشن اکیڈمی” کی خدمات کو سراہا اور خاص طورپرملک کی موجودہ تعلیمی پالیسی کے مضمرات اورمضر اثرات کا تذکرہ کرتے ہوئے مولانا نے کہا کہ ابھی تلنگانہ اسٹیٹ میں نئی تعلیمی پالیسی کا نفاذ موجودہ حکومت نے روک رکھا ہے اور یہ اللہ کا بڑاشکر واحسان ہے ورنہ ملک کے جس صوبے میں اس پالیسی کا نفاذ عمل میں آ چکا ہے وہاں کے لوگوں سے آپ دریافت کریں کہ اس پالیسی کے کیا کیا نقصانات شریعت و سنت پر مرتب ہو سکتے ہیں؟! اگر ہم مسلمانوں نے دین کی بنیادی تعلیم و تربیت کو گھر گھر عام کرنے اور مکاتب و مراکز کے دائرے کو وسیع کرنے کی ذمہ داری میں ذرا بھی کوتاہی وکمی کی تو بالیقین اس کے بھیانک نتائج ہماری نسل کو متاثر کر سکتے ہیں، مولانا نے مزید کہا کہ ایسے وقت میں مولانا عمیر انور المظاہری نے حفاظ کرام کی دستار بندی اور ان کی دینی وتعلیمی تربیت کا اہم فریضہ ادا کرکے قوم وملت کو جو مثبت پیغام دیا ہے اسکو مزید مستحکم اورمضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔اس موقع سے حضرت مولانا حسام الدین ثانی عاقل، امیر ملت اسلامیہ حیدراباد نے قوم کے شعور کو بیدار کرنے کی ضرورت کا احساس دلایا اورانہیں مدارس و مکاتب کے قیام کی ترغیب دلائی، جبکہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے حضرت مولانا امیر اللہ خان صاحب ناظم سراج العلوم، محبوب نگر نے مدارس و مکاتب کو دل کھول کر تعاون دینے اور اس کی تمام ضرورتیں پوری کرنے کیلئے عوام وخواص کوتلقین فرمائی، اسی کے ساتھ اس کے قیام و انتظام میں کسی طرح کی رکاوٹ پرقوم وملک کو تنبیہ بھی فرمائی نیز اس نو آبادیاتی علاقے میں اس ادارہ کے قیام کو جنگل میں منگل کہہ کر تعبیر کیا علاوہ ازیں اجلاس میں شہر کے عظیم اداروں اورمراکز کے ذمہ داروں نے شرکت کی، قابل ذکر شخصیات میں جمیعت علماء گریٹر حیدرآباد کے صدر مولانا محمد مصدق القاسمی اور جمعیت العلماء تلنگانہ و آندھرا کے جنرل سکریٹری حافظ پیر خلیل احمد صاحب نے بھی پرمغز خطاب کیا ،المہد العالی اورسبیل السلام ودیگر مدارس کے ذمہ دار اساتذہ کرام مثلا حضرت مولانا محمد کبیر الدین صاحب استاذ حدیث اشرف العلوم، مفتی محمدشمیم آزاد صاحب قاسمی مکی،شیخ الحدیث سبیل السلام،حضرت مولانا محمد منظور نعمانی ندوی استاذ دارالعلوم پورنیہ ، بہار،حضرت مفتی محمد معراج الدین ابرار صاحب ناظم تعلیمات انوار الہدی کشن باغ، مفتی محمدسراج الہدی ندوی ازہری اور مفتی ڈاکٹر محمد اعظم ندوی کی شرکت ہوئی اور مذکورہ بالا تمام علماء کا تحفظ دینی مدارس اور مسلمانوں کی ذمہ داریاں کےعنوان پر خطاب بھی ہوا۔
دوسری نشست کے طور پر بعد نماز مغرب تادیر دیر شب اسی ادارے کے تحت” نعتیہ مشاعرہ” کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ملک کے مختلف صوبوں سے معروف شعراء نعت و منقبت نے شرکت کی سبھوں نے اپنے منفرد انداز اور لب ولہجے میں انداز ترنم کے ساتھ شعر و سخن کی محفل میں اپنے اپنے کلام پیش کئے، جن میں نمایاں نام مفتی محمد طارق جمیل قنوجی، قاری نثار دانش جھارکھنڈ،مولانا پیر عبدالوہاب عمیر قاسمی حیدرآباد اور ڈاکٹر آصف لئیق ندوی عربی لکچرارمانو حیدرآباد شامل ہیں،اس مشاعرہ کی صدارت المعہدالعالی کےاستاذ اورناظم تعلیمات مفتی شاہد قاسمی نے انجام دی،اخیر میں سدرہ ایجوکیشن اکیڈمی کے بانی و ڈائریکٹرجناب مولانامفتی عمیر انور المظاہری نے تمام علمائے کرام،معزز مہمانوں،شعراء کرام اور عوام الناس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور مفتی شاہد قاسمی صاچب کی پرمغز دعاؤں پر جلسہ کا اختتام ہوا۔جلسہ میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی
دوسری نشست کے طور پر بعد نماز مغرب تادیر دیر شب اسی ادارے کے تحت” نعتیہ مشاعرہ” کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ملک کے مختلف صوبوں سے معروف شعراء نعت و منقبت نے شرکت کی سبھوں نے اپنے منفرد انداز اور لب ولہجے میں انداز ترنم کے ساتھ شعر و سخن کی محفل میں اپنے اپنے کلام پیش کئے، جن میں نمایاں نام مفتی محمد طارق جمیل قنوجی، قاری نثار دانش جھارکھنڈ،مولانا پیر عبدالوہاب عمیر قاسمی حیدرآباد اور ڈاکٹر آصف لئیق ندوی عربی لکچرارمانو حیدرآباد شامل ہیں،اس مشاعرہ کی صدارت المعہدالعالی کےاستاذ اورناظم تعلیمات مفتی شاہد قاسمی نے انجام دی،اخیر میں سدرہ ایجوکیشن اکیڈمی کے بانی و ڈائریکٹرجناب مولانامفتی عمیر انور المظاہری نے تمام علمائے کرام،معزز مہمانوں،شعراء کرام اور عوام الناس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور مفتی شاہد قاسمی صاچب کی پرمغز دعاؤں پر جلسہ کا اختتام ہوا۔جلسہ میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔