سمری میں چار مویشی کے گھروں میں آگ لگنے سے لاکھوں کا نقصان

تاثیر  01  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

 بکری، بائک، اناج جل کر راکھ 
 سنگھواڑہ دربھنگہ ( محمد مصطفی)سمری پنچایت کے وارڈ 2 میں واقع نرکٹیہ ٹولہ میں منگل کی رات چار لوگوں کے مویشی گھر میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا مالی نقصان ہوا ہے۔  پنڈت موتی سہنی، ساگر سہنی، پچو سہنی اور راج کشور سہنی نے بتایا کہ آگ لگنے سے ایک بکری کے بچے کی موت کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل، دانہ، مچھلی کا جال اور موٹر پمپ جل کر راکھ ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ تیز مغربی ہوا کی وجہ سے آگ پھیل گئی  آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر ڈپارٹمنٹ اور مقامی گاؤں والوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا ٹھنڈ کے موسم میں آگ لگنے کی وجہ سے متاثرہ خاندان کے لیے مشکلات پیدا ہو گیا مقامی افراد نندو یادو، شیتل سہنی، پون یادو بیجو سہنی نے بتایا کہ آگ لگنے کی اطلاع ملنے کے بعد نرکٹیہ تالاب سے پانی لے کر آگ پر قابو پایا گیا مکھیا دنیش مهتو نے سی او نیہا کماری کو واقعیہ کی اطلاع دی ریونیو ملازم سیا بہاری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے، متاثرہ خاندان کو 5 جنوری تک سرکاری مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے