تاثیر 04 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ممبئی4 جنوری(ایم ملک)رینڈیز وس ود سیمی گریوال پر ایک تھرو بیک انٹرویو میں، ہریتک روشن نے اپنی پہلی فلم ‘ کہو نا پیار ہے ‘ کے دوران سلمان خان کے خصوصی تعاون کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا ہے کہ سلمان خان نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں اہم کردار ادا کیا۔ اس وقت انڈسٹری میں نئے آنے والے ہریتک نے بتایا کہ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے نہ صرف ان کی جسمانی رہنمائی کی بلکہ ذہنی طور پر بھی اخلاقی مدد کی۔اپنے ابتدائی دنوں کے چیلنجز کو یاد کرتے ہوئے ہریتک نے کہا کہ “یہ طے ہوا تھا کہ میں پاپا کی اگلی فلم میں کام کروں گا۔ میرے پاس وقت بہت کم تھا، اور میں بہت پتلا تھا۔ میں جو آج ہوں وہ نہیں تھا، میں اس کا آدھا تھا۔ تاکہ آپ اندازہ لگا سکیں۔” کیونکہ تیاری کا وقت بہت کم تھا، اس لیے ہریتک نے سلمان خان سے رابطہ کیا، جن کے بارے میں ان کے خیال میں وہ سب سے بہتر تھے ۔ ہریتک نے کہا، “میں نے اسے اچانک فون کیا، مجھے اسے بتانا تھا کہ میں کون ہوں اور اس نے فوراً مجھے ہاں کہا۔”ہریتھک نے بتایا کہ سلمان نے نہ صرف ان کی جسمانی تربیت میں مدد کی بلکہ مشکل وقت میں ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ ہریتک کا مزید کہنا تھا کہ “انہوں نے مجھے تربیت کے ساتھ جو اخلاقی تعاون دیا وہ حیرت انگیز تھا۔