تاثیر 06 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
جموں، 6جنوری :جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جموں میں نئے ریلوے ڈویڑن کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے لیے براہِ راست ریلوے لنک کی وجہ سے جموں کو معاشی نقصان کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ اس کے برعکس یہ نیا ڈویڑن روزگار کے مواقع پیدا کرے گا، تجارت کو فروغ دے گا اور سیاحت میں اضافہ کرے گا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ جموں و کشمیر کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔ جموں کے عوام طویل عرصے سے اپنے ریلوے ڈویڑن کا مطالبہ کر رہے تھے، اور آج وہ خواب پورا ہو گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ نیا رابطہ جموں کی معیشت کو مضبوط کرے گا۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ اس ترقی سے تجارت اور سیاحت میں نمایاں اضافہ ہوگا اور ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ جموں کو اس کے ثمرات حاصل ہوں۔