دیہی علاقوں میں اب نہیں ٹوٹے گی کنکٹیویٹی ،وزیر اعلیٰ دیہی سیتواسکیم سے تعمیر ہوں گے 700 نئے پل پرانے پل نئے ہوں گے

تاثیر 11  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 11 اپریل2025:بہار حکومت نے گائوں کو شہروں سے جوڑنے اور دیہی بنیادی انفراسٹرکچر کو مضبوط کرنے کے لیے ایک بڑی پہل کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا اہم مقصد ی منصوبہ ’وزیر اعلیٰ گرامین سیتو منصوبہ‘ کے تحت مالی سال2025-26 میں 700 نئے پلوں کی تعمیر کی تیاریاں کی گئی ہیں۔ اس منصوبہ پر تقریباً 3000 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے، جو ریاست کے ہزاروں گائوں کو مستقل اور محفوظ سڑک کنکٹیویٹی فراہم کرے گا۔اس اسکیم کو ستمبر 2024 میں منظور کیا گیا تھا اور اب اس پر تیزی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ اس کا مقصد دیہی علاقوں میں بغیر کسی رکاوٹ کے رابطہ فراہم کرنا ہے جہاں آج بھی بارش، سیلاب یا پرانے خستہ حال پلوں کی وجہ سے آمدو رفت میں خلل پڑتا ہے۔
منصوبہ کے تحت نہ صرف پرانے اور خستہ حال پلوں کی جگہ نئے اور مضبوط پل تعمیر کیے جائیں گے بلکہ ان علاقوں میں بھی کا م ہو گا،جہاں آج تک مسنگ برج کی وجہ سے راستہ ادھورا ہے ۔ اس کے علاوہ سیلاب یا دیگر قدرتی آفات سے تباہ ہونے والے پلوں کو دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔ وہ پل جو پہلے سے تعمیر ہو چکے ہیں لیکن ان کے پاس اپروچ سڑک نہیں ہیں وہ بھی وہاں بنائے جائیں گے۔ تاکہ لوگوں کو آنے جانے میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور ان غیر استعمال شدہ پلوں کی افادیت ثابت ہو سکے۔