پاکستان میں 9 جنگجو مارے گئے

تاثیر 6  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

اسلام آباد، 07 اپریل:خیبرپختونخواہ کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر جنگجووں کے خلاف شروع کیے گئے آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے 9 جنگجووں کو ہلاک کردیا۔ ان میں خوفناک جنگجو شیریں بھی شامل ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے خوشی کا اظہار کیا اور سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔پاک فوج کے میڈیا ونگ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ آپریشن 6 اور 7 اپریل کی درمیانی شب تکوارہ کے علاقے میں جنگجووں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد شروع کیا گیا۔ اس دوران سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے درمیان شدید فائرنگ ہوئی۔ آخر کار سیکورٹی فورسز نے نو جنگجووں کو مار گرایا۔ ان میں جنگجو سرغنہ شیریں بھی شامل ہے۔ شیریں نے رواں سال 20 مارچ کو کیپٹن حسنین اختر کو قتل کر دیا تھا۔ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مقابلے میں سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔