ایل جی نے تین بلوں کو دستخط کرکے منظوری دے دی

تاثیر 6  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

جموں, 7 اپریل:جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کو پیر کے روز مطلع کیا گیا کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ایوان سے منظور شدہ تین اہم بلوں پر باضابطہ طور پر دستخط کرتے ہوئے انہیں منظوری دے دی ہے۔اسمبلی کے سکریٹری منوج کمار پنڈت نے ایوان میں اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ یہ منظوری 25 مارچ کو دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر نے جن بلوں کو منظوری دی ہے، ان میں جموں و کشمیر گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (ترمیمی) بل ،جموں و کشمیر اپروپری ایشن بل 2025 ،جموں و کشمیر اپروپری ایشن بل 2025 شامل ہیں۔سکریٹری اسمبلی نے ایوان میں تمام بلوں کے عنوانات باقاعدہ طور پر پڑھ کر سنائے اور کہا کہ ان بلوں کو آئینی تقاضوں کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر کی منظوری حاصل ہو چکی ہے، جس کے بعد یہ باقاعدہ قانون کا درجہ اختیار کر چکے ہیں۔