تاثیر 23 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
دربھنگہ(فضا امام) 23 اپریل-ریاست بہار کا عظیم شہرت یافتہ علمی ودینی درس گاہ مدرسہ اسلامیہ جھگڑوا مسجد میں آج باقاعدہ دعائیہ نشست کے بعد تعلیمی سال کا آغاز ہوچکا ہے دعائیہ نشست میں بطور خاص مدرسہ کے صدر ڈاکٹر محمد رضی اختر، سکریٹری مولانا نجم الدین، صدر مدرس مولانا قاری نسیم اختر قاسمی کا خطاب ہوا ، طلبہ عزیز سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈاکٹر محمد رضی اختر صاحب نے کہاکہ حصول علم کیلئے سخت محنت مشقت کی ضرورت پڑتی ہے تمام طلبہ کرام اپنے اسباق پر توجہ دیں آپ کا وقت بہت قیمتی ہے اسے تعلیم وتربیت حاصل کرنے میں لگائیں ، مدرسہ ہذا کے صدر مدرس مولانا قاری نسیم اختر قاسمی صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ مدرسہ اسلامیہ جھگروا مسجد قوم ملت کے نونہالوں کو علمی پیاس بچھاتے میں ہمیشہ کامیاب رہاہے سال گزشتہ بھی 38 حفاظ کرام کی فراغت یہاں سے ہوئ عید کے بعد مدرسہ کھلتے ہی جدید وقدیم طلبہ کرام کےداخلہ کا عمل مکمل ہوچکا ہے اس سال بھی مدرسہ ہذا کے بجٹ کے مطابق تقریبا 175 طلبہ کرام کا داخلہ قیام طعام کے ساتھ لیاگیا ہے طلبہ مدرسہ کے نظم نسق پر مکمل عمل کرتے ہوئے پرسکون ماحول میں تعلیم حاصل کریں بچوں کی معیاری تعلیم وتربیت کیلئے باصلا حیت اساتذہ کرام کی یہاں خدمات حاصل ہے ، مدرسہ کے سکریٹری مولانا نجم الدین صاحب اپنے پرمغز خطاب میں کہاکہ علم ایک ایسی باکمال دولت ہے جس کے حصول کے بعد انسان مہذب ہوجاتا ہے اور معاشرے میں اس کا شمار اعلی ترین لوگوں میں ہوتا ہے اس لئے آپ حضرات تعلیم حاصل کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کریں ،نشت میں مدرسہ ہذاکے تمام اساتذہ شریک تھے آخر میں صدر مدرس مولانا قاری نسیم اختر قاسمی کی دعا ء کے بعد نشست اختتام پذیر ہوئی۔