تاثیر 9 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)مقامی تھانہ حلقہ کے بھرولی گاؤں میں زمینی تنازعہ کو لیکر دو فریقین آپس میں بھڑ گئے دونو اطراف سے ہاتھا پائی کے بعد لاٹھی ڈنڈے و اینٹ پٹھر سے حملہ شروع ہو گیا اس دوران زخمی ہوئے لوگوں نے سڑک پر گرتے پڑتے چلے گئے مار پیٹ کی اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں مقامی لوگ موقع پر جمع ہو گئے مار پیٹ کے دوران دونوں فریقین کے ایک درجن افراد شدید طور سے زخمی ہو گئے جن میں سے نصف درجن افراد کو علاج کے لئے سنگھواڑہ سی ایچ سی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ دوسرے فریقین کے زخمی لوگوں کا علاج مقامی سطح پر کیا جا رہا ہے شدید طور سے زخمی رام کرپال یادو ، کو بہتر علاج کے لئے سنگھواڑہ سی ایچ سی اسپتال سے ڈی ایم سی ایچ ریفر کیا گیا ہے بتایا گیا کہ زمین پر قبضہ کے لئے دونو فریقین میں پہلے سے تنازعہ چل رہا تھا یکا یک اپنی دعویداری پیش کرنے کو لیکر دوسرے فریق بھی موقع پر آکر الجھ گئے جسکے بعد بات بڑھتی چلی گئی اس دوران ہوئی مار پیٹ میں رام کرپال یادو ، ویکاس یادو ، آزاد یادو ، امر یادو ، ستو یادو ، گیتا دیوی شدید طور سے زخمی ہو گئی جنہیں علاج کے لئے سنگھواڑہ سی ایچ سی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے وہیں دوسرے فریق سے ونود یادو ، سمیت یادو ، دیپن یادو ، انیل کمار ، سلتو یادو ، و پنکج یادو زخمی بتائے گئے ہیں واقعیہ کی اطلاع ملتے ہی سنگھواڑہ تھانہ کی پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس معاملے کی تفتیش میں جٹ گئی ہے