روپے جیسا کاغذ کا بنڈل دے کر ٹھگی کرنے والا 1 شاطر بدمعاش گرفتار

تاثیر 12  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

سنگھواڑہ دربھنگہ ( محمد مصطفی) سنگھواڑہ تھانہ کی پولیس نے راہگیر کو روپے جیسا کاغذ کا بنڈل دے کر ٹھگی معاملے میں مظفر پور بوچہا تھانہ کے سربدی پور گاؤں باشندہ محمد نظام کے بیٹے زبیر عرف لال بابو کو اسپلنڈر بائک کے ساتھ گرفتار کیا ہے بائک پر بیٹھا مددگار جمیل اختر کا بیٹا محمد قیصر چکما دے کر فرار ہونے میں کامیاب رہا واقعیہ کو لیکر نگر پنچایت سنگھواڑہ باشندہ ونود بیٹھا نے دونو بدمعاش کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ 11 اپریل کو شام 6 بجے مظفر پور سے گھر آنے کے لئے بس پر بیٹھا تقریباً 7:30 بجے اتر بیل بس اسٹینڈ میں اتر کر پیدل گھر جا رہا تھا اسی اثناء میں ہیرو اسپلنڈر بائک BR06DT3012 پر سوار دونو بدمعاش میرے پاس آکر روکا اور بولا کے پیدل کہاں تک جاؤ گے ہم بھی سنگھواڑہ کی طرف جا رہے ہیں میں نے دونو کی بات مان کر اُسکے بائک پر بیٹھ گئے اسکے بعد وہ جیب سے چھوٹا موبائل نکال کر کان کے پاس لےکر بولا کے ابھی جانکاری ملی ہے کہ سنگھواڑہ میں کوئی بڑی واردات ہو گئی ہے جسکو لیکر چاروں اطراف پولیس کی چیکنگ چل رہی ہے اگر پاس میں روپے ہے تو وہ چھپا لیجئے یہ سن کر میں حیران ہو گیا مگر پاس میں رکھا نو ہزار پانچ سو روپے اندر جیب میں رکھنا چاہا تو بائک کے بیچ میں بیٹھا بدمعاش نے کہا کہ روپے لائیے کاغذ میں محفوظ رکھتے ہیں میں نے روپے دے دیا تو وہ سامنے میں کاغذ میں لپیٹ دیا کچھ دیر بعد وہ کاغذ میں لپیٹا روپے واپس کر دیا جب شک ہونے پر اسے کھول کر دیکھا تو روپے کے جیسا سادہ کاغذ کا بنڈل تھا شور غل کے درمیان اپنا روپے بدمعاش سے لے رہا تھا تو اس پاس کے لوگوں نے دونوں کو پکڑ لیا اس دوران بائک چلا رہا بدمعاش سادہ کاغذ کا بنڈل لے کر فرار ہو گیا مقامی لوگوں نے بائک پر بیچ میں بیٹھے بدمعاش سے پوچھ گچھ کی تو اس نے اپنا نام محمد زبیر بھاگنے والے کا نام محمد قیصر بتایا اس نے بتایا کہ بائک قیصر کی ہے گرفتار زبیر کے پاس سے اس کا موبائل پولیس نے ضبط کیا ہے انچارج تھانہ صدر لکشمی گپتا نے بتایا کہ درخواست کے روشنی میں دو بدمعاش کے خلاف ایف آئی آر درج کر بائک کا پتہ لگانے کے لیے رپورٹ بھیجی جا رہی ہے