تاثیر 27 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
بھبھوا،27اپریل: بہار کے بھبھوا میں تیز رفتار بائک اور اسکارپیو کے درمیان تصادم کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ خوفناک سڑک حادثے میں چار موٹر سائیکل سوارکی موت ہوگئی۔ یہ حادثہ بھبھوا موہنیا مین سڑک کے پرسیاں گاو ں واقع پٹرول پمپ کے قریب پیش آیا۔بھبھوا کے سابق بلاک پرمکھ کملیش سنگھ نے بتایا کہ چاروں نوجوان بائک پر بھبھوا سے اپنے گاوں آ رہے تھے، پرسیاں پٹرول پمپ کے قریب موہنیا سے ارہی اسکارپیو سے بائک ٹکرا گئی۔ جس کی وجہ سے دو نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ دو زخمی ہو گئے۔
حادثے میں زخمی دو نوجوانوں کو علاج کے لیے بھبھوا صدر اسپتال بھیجا گیا ہے۔ اس کے بعد نوجوان کی سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے اسے اعلیٰ مرکز بنارس ریفر کر دیا گیا۔ دونوں کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ اس طرح چاروں نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ تمام نوجوان بھبھوا تھانہ علاقہ کے برے گاوں کے رہنے والے تھے۔