پولیس نے چوری کئے گئے تین سالہ بچہ کو برا مد کیا، گروہ کے سات ارکان گرفتار

تاثیر 27  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

مشرقی چمپارن، 27 اپریل : ضلع کی پکڑی دیال تھانہ پولیس کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے۔ پولیس نے چوری ہونے والا تین سالہ بچے کو بحفاظت برآمد کرکے بچے اور چور گروہ کے سات ارکان کو گرفتار کرلیا۔جنہوں نے دوران تفتیش بچوں کو چوری اور فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سورن پربھات نے بتایا کہ 15 اپریل کو پکڑی دیال کے درزی محلہ رہائشی محمد وسیم عالم کا تین سالہ بیٹا غلام رسول لاپتہ ہوگیا تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پکڑی دیال ایس ڈی پی او محب اللہ انصاری کی قیادت میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر ٹیم نے خانہ بدوش ذات کے لوگوں کے کردار کی تفتیش شروع کردی، جو واقعہ کے بعد اپنا مقام بدل کر پکڑ ی دیال سے فرار ہوگئے تھے۔ حالانکہ پولیس نے چھاپہ مار ی کر گروہ کے ایک رکن کو 26 اپریل کو گرفتار کر لیا۔ ان کی اطلاع کی بنیاد پر مغوی بچے غلام رسول کو سیتامڑھی ضلع کے بیلسنڈ تھانہ علاقے سے بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔