اسرائیلی فوج غزہ میں جنگ کی بھاری قیمت چکا رہی ہے: اسرائیلی وزیر دفاع

تاثیر 26  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

غزہ،26اپریل:غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی جنگ دوبارہ شروع ہونے کے ایک ماہ سے زائد عرصے کے بعد اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے زور دے کر کہا ہے کہ اسرائیلی فوج’حماس کے خلاف اپنی فوجی کامیابیوں کی بھاری قیمت ادا کر رہی ہیں‘۔انہوں نے ’ایکس‘ ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ میں مزید کہا کہ ’ہزاروں اسرائیلی فوجی اور ریزروسٹ غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی اور حماس کے دہشت گردوں کو تباہ کرنے کے لیے بہادری سے لڑ رہے ہیں‘۔انہوں نے زور دیا کہ “کامیابیاں بہت اچھی ہیں لیکن خطرات بہت زیادہ ہیں اور قیمت بھی زیادہ ادا کر رہے ہیں‘۔ انہوں نے تمام اسرائیلیوں پر زور دیا کہ وہ عسکری قیادت اور سپاہیوں کی حمایت کرکے ان کے حوصلے بلند رکھیں۔