تاثیر 26 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ریاض،26اپریل:سعودی عرب کے ویژن 2030 کے اجرا کی نویں سالگرہ پر سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو اپنی کارکردگی پر فخر کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔ حاصل ہونے والی کامیابی نے سعودی عرب کو ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں لاکھڑا کیا ہے اور اس نے اقوام کے درمیان اپنا پرچم بلند کردیا ہے۔
سعودی ویژن 2030 کی سالانہ رپورٹ برائے 2024 کے اجراء کے موقع پر شاہ سلمان نے مزید کہا کہ یہ کامیابیاں ہمارے نوجوانوں اور خواتین کے عزم کے بغیر ممکن نہیں تھیں جنہوں نے محنت، تخلیقی صلاحیتوں اور قوم کے لیے لگن کا ایک مثالی نمونہ قائم کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کی کہ ایک دہائی سے بھی کم عرصے میں مملکت کی کامیابیوں نے اسے تبدیلی اور ترقی کے لیے ایک عالمی نمونہ بنا دیا ہے۔ مختلف شعبوں میں ملک کی کامیابیاں اس کے بڑے ویڑن اور ریکارڈ وقت میں کامیابیاں حاصل کرنے کی اس کی صلاحیت کی عکاسی کر رہی ہیں۔