اقوام متحدہ کا بھی اسرائیل سے غزہ کی پٹی میں امداد کی بحالی کا مطالبہ

تاثیر 26  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نیویارک،26اپریل:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے غزہ کی امداد کے لیے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پر دباؤ ڈالا ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ نے بھی غزہ میں انسانی امداد کی قلت میں اضافے کے نتیجے میں پیدا ہونے والے حالات اور خطرات کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل نے جمعہ کو خبردار کیا کہ غزہ میں طبی سامان ختم ہو رہا ہے۔ انہوں نے جنگ زدہ فلسطینی علاقے میں انسانی امداد کے داخلے پر اسرائیلی پابندی ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔جب عالمی ادارہ خوراک نے اعلان کیا کہ غزہ میں اس کے پاس موجود خوراک کا ذخیرہ ختم ہو گیا ہے۔ اسرائیل نے سات ہفتوں سے زائد عرصے تک تمام امداد روک رکھی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے ایکس کے ذریعے متنبہ کیا کہ طبی سامان کی بھی یہی صورتحال ہے۔انہوں نے کہا کہ” طبی سامان ختم ہو رہا ہے”۔ انہوں نے امدادی پابندی ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شہری آبادی کی “زندگی اس امداد پر منحصر ہے”۔