اسکار پیو و آٹو میں آمنے سامنے ٹکر آٹو ڈرائیور سمیت 3 افراد زخمی ایک کی حالت تشویشناک پی ایم سی ایچ ریفر

تاثیر 22 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

  سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)سنگھواڑہ تھانہ حلقہ کے ایس ایچ سڑک پر 21 مئی کی شب سنہ پور شیام چوک کے قریب تیز رفتار سے آرہی اسکارپیو نے آٹو میں سامنے ٹھوکر مار دی اس حادثے میں آٹو ڈرائیور و آٹو پر سوار ایک نوجوان زخمی ہو گیا جبکہ کار ڈرائیور بھی زخمی ہو گیا موقع پر پہنچی سنگھواڑہ تھانہ کی پولیس نے زخمی آٹو ڈرائیور رتن پور گاؤں باشندہ نیرج کمار و سنتوش مہتو کو علاج کے لیے سنگھواڑہ سی ایچ سی اسپتال میں داخل کرایا جہاں سے ابتدائی علاج کے بعد نیرج کمار کو بہتر علاج کے لیے ڈی ایم سی ایچ بھیج دیا گیا ڈی ایم سی ایچ میں اس کی تشویش ناک حالت کو دیکھ پی ایم سی ایچ ریفر کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے بتایا گیا ہے کہ نیرج کمار اپنے گاؤں کے ہی ایک نوجوان کے  ساتھ بھرواڑہ سے رتن پور اپنے گھر لوٹ رہا تھا اسی اثناء میں شیام چوک کے قریب سامنے سے آرہی بے قابو اسکارپیو نے آٹو میں ٹھوکر مار دی ٹھوکر لگتے ہی آس پاس کے لوگ موقع پر جمع ہو گئے قریب میں سنہ پور پولیس پیکٹ سے پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی سنگھواڑہ تھانہ صدر رنجیت کمار نے آٹو ڈرائیور کی حالت تشویش ناک دیکھ اسے جلد سے جلد سنگھواڑہ سی ایچ سی اسپتال میں داخل کرایا سی ایچ سی سے علاج کے بعد گھر پہنچے دوسرے زخمی سنتوش مہتو کی حالت بگڑنے لگی تو جمعرات کو اسے علاج کے لیے دربھنگہ لے جایا گیا ہے پولیس نے تباہ شدہ گاڑی کو اپنے قبضے میں کر لیا ہے تھانہ صدر نے بتایا کہ اس معاملے میں آگے کی کاروائی کی جا رہی ہے