انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف مہم چلائی، مشتعل افراد نے روڈجام کیا

تاثیر 15 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

رانچی، 15 مئی:میونسپل کارپوریشن کی ٹیم نے بدھ کی رات دیر گئے رانچی کے مورہآبادی میدان میں تجاوزات کے خلاف مہم چلائی۔ اس دوران 50 سے زائد ٹھیلے اور کھوکھے قبضے میں لیے گئے۔ مہم کے دوران کارپوریشن ٹیم کو بھی شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔
کارپوریشن نے مورہآبادی کے بجلی دفتر سے لے کر پنچ مکھی مندر تک تجاوزات کے خلاف مہم چلائی گئی۔ اس دوران کارپوریشن کی ٹیم نے سڑک پر غیر قانونی طور پر کھڑیٹھیلوں کو ضبط کر لیا۔ کئی غیر قانونی تعمیرات کو بھی مسمار کر دیا گیا۔ جیسے ہی دکانداروں کو معلوم ہوا کہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کارروائی کی جارہی ہے، وہ موقع پر پہنچے اور رات ہی میں زبردست ہنگامہ کیا۔ اس کے باوجود میونسپل کارپوریشن کی ٹیم نے اپنی کارروائی مکمل کی۔ اس کارروائی کے دوران خواتین دکانداروں کی کارپوریشن ٹیم سے کئی بار جھڑپیں ہوئیں۔