تاثیر 15 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ایودھیا، 15 مئی: ایودھیا میں بھی جمعرات کی صبح ترنگا یاترا نکالی گئی۔ میونسپل کارپوریشن کے میئر گریش پتی ترپاٹھی، سابق ایم پی للو سنگھ، ایودھیا کے ایم ایل اے وید پرکاش گپتا، رودولی کے ایم ایل اے رام چندر یادو، سماج وادی پارٹی کے باغی ایم ایل اے ابھے سنگھ کے ساتھ خواتین کارکنان اور بی جے پی مہیلا مورچہ کے کارکنوں نے ترنگا یاترا میں حصہ لیا۔
یہ یاترا سول لائن گاندھی پارک سے شروع ہو کر چوک شہید یادگاری مقام پر اختتام پذیر ہوائی ۔ پاکستان کے خلاف بھارت کے آپریشن سندور کی شاندار کامیابی کے بعد ملک بھر میں ترنگا یاترا نکالی جا رہی ہے۔ یہاں رام نگری میں بھی بی جے پی کارکنوں نے ترنگا یاترا نکالی۔ ترنگا یاترا میں بھارت ماتا کی جے کے نعرے لگ رہے تھے۔