ایشوریا اور تیج پرتاپ طلاق معاملے کی اگلی سماعت 21 جون کو

تاثیر 29 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 29 مئی: راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو یادو کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو اور ایشوریہ رائے کے درمیان طلاق معاملے کی جمعرات کے روز پٹنہ سول کورٹ کی فیملی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ دونوں فریقوں میں سے کوئی بھی تیج پرتاپ یادو اور ایشوریہ رائے ذاتی طور پر عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ اس وجہ سے معاملے کی اگلی سماعت کی تاریخ 21 جون مقرر کی گئی ہے۔ جمعرات کی سماعت میں تیج پرتاپ یادو کے وکیل جگن ناتھ سنگھ عدالت میں موجود تھے، جب کہ ایشوریہ رائے کے مرکزی وکیل پیش نہیں ہوئے۔ جونیئر وکیل راج کمار سریواستو نے عدالت میں ان کی طرف سے درخواست کی۔
قابل ذکر ہے کہ تیج پرتاپ یادو اور ایشوریہ رائے کی شادی 12 مئی 2018 کو ہوئی تھی۔ایشوریہ بہار کے سابق وزیر چندریکا رائے کی پوتی ہیں۔ شادی کے چند ماہ بعد ہی باہمی تعلقات میں تلخی ا?نے لگی۔ سال 2019 میں ایشوریہ رائے نے رابڑی دیوی اور گھر کے دیگر افراد پر ہراساں کرنے کے سنگین الزامات لگائے تھے۔ انہوں نے یہاں تک کہا کہ رابڑی دیوی نے ان کا فون چھین لیا اور بال کھینچ کر مارا۔ اس کے بعد معاملہ عام ہوگیا اور معاملہ طلاق کی درخواست تک پہنچ گیا۔ اب اس طلاق معاملے کی سماعت عدالت میں طویل عرصے سے چل رہی ہے۔ لیکن تیج پرتاپ اور انوشکا کے درمیان تازہ واقعات کی وجہ سے یہ معاملہ پھر سرخیوں میں ا? گیا ہے۔