ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے ووکل فار لوکل کا آئیڈیا ایک طاقتور ذریعہ ہے: وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو

تاثیر 29 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بھوپال، 29 مئی: وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے دیے گئے ووکل فار لوکل کے ا?ئیڈیا کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پرعزم ہے۔ یہ ہمارے روایتی دستکاری، لوک فن اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کا ایک طاقتور ذریعہ ہے۔ ساتھ ہی ووکل فار لوکل کا ا?ئیڈیا مقامی مصنوعات کو پہچان دلاتے ہوئے کاریگروں کی خود انحصاری کے لیے بھی کارگر ہے۔ اس سمت میں گرام شری ٹرسٹ نے کرافٹ روٹس نمائش کے ذریعے جو پہل کی ہے، وہ کاریگروں کو نئی شناخت اور مواقع فراہم کرے گی۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو جمعرات کو اتر پردیش کی گورنر ا?نندی بین پٹیل کی موجودگی میں بھوپال ہاٹ میں کرافٹ روٹس دستکاری نمائش کے افتتاح کے موقع پر منعقد پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو اور گورنر پٹیل نے شمع روشن کرکے پروگرام کا افتتاح کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ راجہ بھوج نے بھوپال اور اس پورے خطے کو ایک خاص شناخت دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک لوک ماتا دیوی اہلیہ بائی کی 300ویں یوم پیدائش منا رہا ہے۔ دیوی اہلیہ بائی نے خواتین کی خود انحصاری اور خواتین کو بااختیار بنانے کی مثالیں پیش کی ہیں۔ یہ ریاست کے لوگوں کے لیے خوش قسمتی کی بات ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی دیوی اہلیہ بائی کی 300ویں یوم پیدائش پر بھوپال میں منعقد ہونے والی خواتین کو بااختیار بنانے کی کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔ کرافٹ روٹس نمائش خواتین کی خود انحصاری کی جانب بھی ایک بامعنی قدم ہے۔ اس نقطہ نظر سے اس نمائش کا افتتاح خواتین کانفرنس کے ا?غاز کی علامت ہے۔