تاثیر 13 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 13 مئی:قدآور اطالوی فٹ بال مینیجر کارلو اینسیلوٹی اب برازیل کی مردوں کی قومی فٹ بال ٹیم کی کمان سنبھالیں گے۔ برازیلین فٹ بال کنفیڈریشن (سی بی ایف) نے پیر کو یہ اعلان کیا۔ اینسیلوٹی اس سیزن کے اختتام پر ریال میڈرڈ چھوڑ دیں گے اور جون سے برازیل کے کوچ کا عہدہ سنبھالیں گے۔
سی بی ایف کے صدر ایڈنالڈو روڈریگز نے ایک بیان میں کہا، ’’کارلو اینسیلوٹی کو برازیل میں لانا صرف ایک اسٹریٹجک اقدام نہیں ہے، یہ دنیا کے لیے ایک اعلان ہے کہ ہم دوبارہ ٹاپ پر آنے کے لیے پرعزم ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا، ’’وہ تاریخ کے عظیم ترین کوچ ہیں اور اب وہ دنیا کی عظیم ترین قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ہم مل کر برازیلین فٹ بال کا ایک اور سنہری باب لکھیں گے۔‘‘