تاثیر 24 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 24 مئی: بیرونی شمالی دہلی ضلع کے بوانا انڈسٹریل ایریا میں آج صبح ایک پلاسٹک فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ اس دوران دھماکے بھی ہوئے، جس کی وجہ سے فیکٹری کا کچھ حصہ گر گیا۔ اس میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
محکمہ فائر بریگیڈ کے ڈائریکٹر اتل گرگ کے مطابق صبح تقریباً 4:50 بجے اطلاع ملتے ہی 17 فائر انجن روانہ کیے گئے۔ راحت اور بچاؤ کی کارروائیوں کے دوران فیکٹری میں دھماکہ ہوا اور فیکٹری کا ایک حصہ گر گیا۔ فیکٹری کے ارد گرد دھویں کے بادل نے آسمان کو ڈھانپ لیا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ واضح نہیں ہو سکی ہے۔ فی الحال آگ بجھانے کا کام جاری ہے۔