تاثیر 6 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سیتامڑھی، 06 مئی: جب ملک تیزی سے عالمی سوچ اور جدید طرز زندگی کی طرف بڑھ رہا ہے ،تب ایسی کون سی طاقت ہے جو ہمیں اپنی جڑوں سے جوڑے رکھتی ہے؟ وہ طاقت ہے – لوک ثقافت، جو نسلوں سے سماج کو سمت دیتی آئیہے۔ اس لوک روایت کی سب سے روشن علامت ماں سیتا ہیں… جن کے ایثار، صبر اور وقار نے نہ صرف مذہبی کہانی کو زندہ کیا بلکہ ہندوستانی سماج کی روح کو بھی تشکیل دیا۔ ان کے نظریات کی آج بھی اتنی ہی معنویت ہے جتنی کہ تریتا یوگ میں تھی۔ 10 مئی کو سیتامڑھی میں منعقد ہونے والا سیتا مہوتسو-2025 لوک ثقافت کی بحالی اور بیداری کا ایک اہم موقع ہے۔
ملک کی واحد کثیر لسانی خبر رساں ایجنسی ہندوستھان سماچار 10 مئی کو سیتا مہوتسو-2025 کے ذریعے کشمیر سے کنیا کماری تک ہندوستان کے تنوع کو ایک دھاگے میں باندھے گی۔شری جانکی جنم بھومی پنورادھام سیتامڑھی کا آڈیٹوریم’لوک ثقافت اور عوامی زندگی میں مان سیتا‘‘کے موضوغ پر منعقد ہونے والے سیتا مہوتسو۔2025کاگواہ بنے گا۔ اس جشن کا بنیادی مقصد ماں سیتا کی زندگی اور عوامی زندگی میں ان کے تعاون کو وقف کرنا ہے۔ ہندوستھان سماچار گروپ کے چیئرمین اروند بھال چندر مارڈیکر پروگرام کی صدارت کریں گے۔