تاثیر 6 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
لکھنؤ، 6 مئی :آندھی، بارش اور ژالہ باری کے پیش نظر اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے متعلقہ اضلاع کے حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ پوریمستعدی کے ساتھ امدادی کام انجام دیں۔ منگل کو جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکام علاقے کا دورہ کریں اور اس کا سروے کریں اور امدادی کاموں کی نگرانی کریں۔ آسمانی بجلی، طوفان، بارش وغیرہ سے جانی و مالی نقصان کی صورت میں فوری طور پر متاثرہ افراد میں امدادی رقم تقسیم کی جائے۔ زخمیوں کا مناسب علاج کیا جائے۔