تاثیر 15 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کولکتہ، 15/ مئی (تاثیر بیورو) کو ایتھنز میں انڈین چیمبر آف کامرس (ICC) اور یوروبینک کے اشتراک سے پہلا انڈیا-یونان-قبرص (IGC) بزنس فورم منعقد ہوا، جس کا مقصد تینوں ممالک کے درمیان تجارتی و سرمایہ کاری تعاون کو فروغ دینا تھا۔ اس موقع پر IGC بزنس انویسٹمنٹ کونسل کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔
فورم میں 30 سے زائد کاروباری رہنماؤں نے شرکت کی، اور بنیادی شعبوں جیسے انفراسٹرکچر، سیاحت، شپنگ، ٹیکنالوجی، اور مالیاتی خدمات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یونان کے نائب وزیر خارجہ تاسوس کا کہنا تھا کہ یہ تعاون ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ یوروبینک کے سی ای او فوکین کاراوِیاس نے بھارت میں 2025 کے دوران بینک کا نمائندہ دفتر کھولنے اور یونان میں بھارت کے UPI سسٹم کے نفاذ کا اعلان بھی کیا۔
فورم کا دوسرا اجلاس 16 مئی کو لیماسول، قبرص میں ہوگا، جس سے اقتصادی تعاون مزید مضبوط ہوگا۔