غزہ پٹی میں اسکول پر اسرائیلی بم باری ، 10 افراد جاں بحق

تاثیر 12 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

غزہ،12مئی:غزہ میں شہری دفاع کے محکمے نے اعلان کیا ہے کہ پیر کو علی الصبح اسرائیلی جنگی طیاروں کی ایک فضائی کارروائی میں کم از کم 10 فلسطینی جاں بحق ہو گئے ہیں، جن میں کئی بچے بھی شامل ہیں۔ یہ حملہ غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے جبالیا میں ایک اسکول پر کیا گیا جو بے گھر افراد کے لیے پناہ گاہ کے طور پر استعمال ہو رہا تھا۔شہری دفاع کے ترجمان محمود بصل نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب اسرائیلی طیاروں نے “فاطمہ بنت اسد اسکول” کو نشانہ بنایا، جہاں دو ہزار سے زیادہ بے گھر فلسطینی پناہ لیے ہوئے تھے۔ ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔