ٹیچر حافظ منصور کو گولی مار کر ہلاک کر دینے معاملے میں قتل کی ایف آئی آر درج۔

تاثیر 29 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کئی نکات پر پولیس کر رہی تفتیش
سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)مقامی تھانہ حلقہ کے  ناصر گنج پرائمری اسکول کے اردو ٹیچر حافظ منصور عالم کو گولی مار کر قتل کرنے کے معاملے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ متوفی ٹیچر کی اہلیہ خیرالنساء کی درخواست پر نامعلوم جرائم پیشوں کے خلاف بی این ایس کی دفعہ 103(1) اور 27 آرمس ایکٹ کے تحت گولی مار کر قتل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے درج ایف آئی آر میں کہا ہے کہ 28 مئی کی صبح 5:30 بجے وہ شنکر پور میں واقع اپنے گھر سے سائیکل پر اسکول کے لیے روانہ ہوئے تھے میں گھر پر تھی جب صبح تقریباً 7:40 میں میری بیٹی ذکرہ خاتون کے موبائل نمبر پر کال آیا کہ میرے شوہر کو بھرواڑہ کمتول سڑک پر ناصر گنج کے قریب  نامعلوم جرائم پیشوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ اطلاع ملنے کے بعد جب وہ اپنے رشتہ داروں کے ساتھ موقع پر پہنچی تو دیکھا کہ وہ سڑک کے شمالی کنارے پر سائیکل کی مدد سے پیٹ کے بل منہ کے بل خون میں لت پت مردہ حالت میں پڑے  تھے اس کی پیشانی و پیٹ سے خون بہہ رہا تھا انکا اسکرین ٹچ موبائل سائیکل کے پاس پڑا تھا تحقیقات میں مصروف سنگھواڑہ تھانہ صدر رنجیت کمار چودھری تکنیکی ٹیم کے ساتھ شکر پور بھرواڑہ اور کمتول جانے والی سڑک پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی مسلسل جانچ کررہے ہیں۔ آس پاس کے لوگوں سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ واقعہ کے وقت کا مشاہدہ کرنے سے فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پلسر بائیک پر سوار تین مشکوک نوجوان مین روڈ پر مسلسل گھوم رہے ہیں۔ پولیس یہ بھی جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ ٹیچر کی بیٹی کے موبائل پر واقعہ کی اطلاع کس نے دی۔ ڈی ایس پی جیوتی کماری کی قیادت میں تشکیل دی گئی ٹیم مسلسل چھاپے ماری کر رہی ہے