چار مقامات پر جرائم پیشہ افراد کے پولیس کا تصادم

تاثیر 6 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

غازی آباد، 6 مئی:دہلی سے متصل غازی آباد پولیس نے پیر کی رات الگ الگ پولیس انکاونٹر کے دوران پانچ پیشہ وربدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔ اس میں تین بدمعاش پولیس کی گولیوں سے زخمی بھی ہوئے۔ ان میں 25 ہزار روپے کا انعامی شاطر بدمعاش بھی شامل ہے۔ گذشتہ 12 گھنٹوں پر نظر ڈالیں تو، غازی آباد پولیس پیر کی رات بدمعاشوں پر بھاری پڑیہے۔ پولیس نے رات کو ہونے والے انکاؤنٹر میں کل آٹھ مجرموں کو گرفتار کیا ہے اور ان میں سے پانچ لنگڑے بھی ہو گئے ہیں۔ان ملزمان کے قبضے سے پستول، مسروقہ اور لوٹا ہوا سامان اور گاڑیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ زخمی بدمعاشوں کو علاج کے لیے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔