تاثیر 15 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کولکاتا، 15 مئی: نادیہ ضلع کے تیہٹ اسمبلی حلقہ سے ترنمول کانگریس کے ایم ایل اے تاپس ساہا کا جمعرات کی صبح انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 66 برس تھی۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ان کے بے وقت انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور اسے بنگال کی سیاست کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنے تعزیتی پیغام میں، وزیر اعلیٰ نے لکھا، ’’میں نادیہ کے تیہٹ سے ایم ایل اے اور ترنمول کانگریس خاندان کے ایک اہم رکن، تاپس ساہا کے بے وقت انتقال سے گہرا غمزدہ ہوں۔ وہ میرے دیرینہ ساتھی تھے۔