ای پی ایف او سے متعلق کوئی سروس تھرڈ پارٹی ایجنٹ یا سائبر کیفے سے نہ لینے کی اپیل

تاثیر 16 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 16 جون: ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) نے اپنے اراکین، کمپنیوں اور پنشنرز سے اپیل کی ہے کہ وہ تھرڈ پارٹی ایجنٹس یا سائبر کیفے سے ای پی ایف او سے متعلق کوئی خدمات نہ لیں۔ یہ خدمات ای پی ایف اوپورٹل اور ’امنگ‘ ایپ پر بالکل مفت دستیاب ہیں۔
محنت اور روزگار کی وزارت کے مطابق، ای پی ایف او نے بیماری، رہائش، شادی اور تعلیم کے تحت پیشگی ادائیگی کے لیے آٹو کلیم سیٹلمنٹ سہولت کی حد کو بڑھا کر ایک لاکھ روپے کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں مالی سال 2024-25 میں آٹو موڈ میں 2.34 کروڑ دعووں کا تصفیہ ہوا ہے۔ نیز، زیادہ تر معاملات میں آجر کی منظوری کی ضرورت کو ہٹا کر 15 جنوری 2025 سے منتقلی کے دعوے کے عمل کو بھی آسان بنا دیا گیا ہے۔
وزارت کے مطابق، ایمپلائیز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن کی طرف سے آدھار کی توثیق کا استعمال کرتے ہوئے ممبر پروفائل درست کرنے کے لیے فراہم کردہ آن لائن سہولت کو بھی آسان بنایا گیا ہے۔ زیادہ تر معاملات میں، ممبر پروفائل کی اصلاح کے لیے آجر اور ای پی ایف او پر انحصار ختم کر دیا گیا ہے۔ آن لائن ڈی- لنک کرنے کی سہولت نے ممبران کو ان کے یو اے این سے غلط ممبر آئی ڈی کو ڈی لنک کرنے کے قابل بنا دیا ہے۔ اس طرح شکایات میں بھی کمی آئی ہے۔ اس کے علاوہ یو اے این کی مختص اور ایکٹیویشن فیس آتھنٹفکیشن ٹیکنالوجی(اے ایف ٹی)کا استعمال کر کے
امنگ ایپ کے ذریعے کیاجا رہا ہے۔ اس سہولت کا فائدہ اٹھا کر، ممبر کو ای پی ایف او کی خدمات جیسے پاس بک دیکھنا، کے وائی سی اپ ڈیٹ، دعویٰ جمع کرنا وغیرہ تک فوری رسائی حاصل ہو جاتی ہے۔