تاثیر 24 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
رانچی، 24 جون:جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین منگل کو دہلی کے گنگارام اسپتال پہنچے، جہاں انہوں نے اپنے والد اور جھارکھنڈ تحریک کے علمبردار شیبو سورین (گروجی) سے ملاقات کی۔ گروجی اس وقت صحت کی خرابی کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہیں۔
معتبر ذرائع کے مطابق ہیمنت سورین دو دن تک دہلی میں قیام کریں گے۔ اس دوران وہ انڈیا اتحاد کے اعلیٰ رہنماؤں سے ملاقات کر سکتے ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ سیاسی بات چیت اور آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے بھی بات چیت ممکن ہے۔