تاثیر 23 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ابوظہبی،23جون:متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد کے سفارتی مشیر ڈاکٹر انور قرقاش نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیرِ خزانہ بیزلیل سموٹریچ کی جانب سے ایران کے خلاف اسرائیلی جنگ میں مدد کے لئے خلیجی ریاستوں سے مالی اعانت کا مطالبہ کشیدگی کے نتائج سے بے بہرہ ایک انتہا پسند اسرائیلی وزیر کے اخلاقی دیوالیہ پن کے سوا کچھ نہیں ہے۔انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، “اسرائیلی وزیر خزانہ سموٹریچ کی جرأت اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ ایران کے خلاف اسرائیل کی جنگ کے لیے خلیجی ممالک (اور جرمنی، فرانس اور برطانیہ) سے مالی امداد کا مطالبہ کر رہے ہیں۔