تاثیر 15 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
اس کا نیٹ ورک مظفر پور، سیتامڑھی، دربھنگہ، مشرقی چمپارن سمیت کئی اضلاع میں پھیلا ہوا ہے۔ ایس پی
مظفر پور (نزہت جہاں )
مظفر پور پولیس نے بدنام زمانہ اسمگلر سنیل رائے کو گرفتار کیا ہے جو شراب کی اسمگلنگ کے معاملے میں طویل عرصے سے مفرور تھا۔ گرفتاری رامپورہری تھانہ علاقہ سے کی گئی ہے۔ سنیل کے خلاف بہار کے کئی اضلاع میں شراب کی اسمگلنگ کے سنگین معاملے درج ہیں اور پولس کافی دنوں سے اس کی تلاش میں تھی۔ 22 مئی کو محکمہ امتناعی پٹنہ کو موصول ہونے والی خفیہ اطلاع پر رام پورہری پولیس اسٹیشن نے کارروائی کرتے ہوئے چھپرا مین کے قریب ایک ٹرک اور چار گاڑیوں سے 2142 لیٹر غیر ملکی شراب ضبط کی۔ موقع سے دو اسمگلروں کو گرفتار کیا گیا – سنجیت رائے (چکی رام پور، سیتامڑھی)، اونیش کمار عرف منیش (گوسرا، کڈھنی، مظفر پور)۔ اسی دوران مرکزی ملزم سنیل رائے موقع سے فرار ہو گیا جس کے بعد تھانے میں ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔
ہفتہ کی صبح، پٹنہ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سے موصول ہونے والی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے، پولیس نے سنیل رائے کو ان کے آبائی گاؤں چکی رام پور، تھانہ مہندواڑہ، ضلع سیتامڑھی سے گرفتار کیا۔ اس گرفتاری کو پولیس کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
دیہی ایس پی ودیا ساگر نے کہا کہ سنیل رائے کی مجرمانہ تاریخ طویل ہے۔ وہ شراب کی غیر قانونی اسمگلنگ اور اسلحہ ایکٹ کے مقدمات میں کئی بار جیل جا چکے ہیں۔ اس کا نیٹ ورک مظفر پور، سیتامڑھی، دربھنگہ، مشرقی چمپارن سمیت کئی اضلاع میں پھیلا ہوا ہے۔ پولیس اب اس کی خریدی گئی جائیداد کو ضبط کرنے کی کارروائی شروع کرنے جا رہی ہے۔ گرفتاری کے بعد ملزم سنیل رائے کو عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس اس سے تحقیقات کر رہی ہے اور اسمگلنگ نیٹ ورک اور اس میں ملوث دیگر لوگوں کی تلاش کر رہی ہے۔